نئی دہلی، 27؍ دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے تعلق سے وزیراعظم نریندر مودی کی گجرات انتخابات میں کئے گئے تبصرہ پر کئی دنوں کے جاری سے تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے آج کہا کہ پارلیمنٹ میں کئی اہم امور پر بحث ہونی ہے جن کے پیش نظر تعطل ختم کرنا ضروری تھا۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں نامہ نگاروں سے کہاکہ پاکستان کی جیل میں بند کلبھوش جادھو سے ملاقات کے لیے گئیں ان کی ماں اور بیوی کا منگل سوتر اتروایاگیا۔یہ صرف ایک ماں اور بیوی کی توہین نہیں ہے بلکہ ملک کے سوا کروڑ عوام کی توہین ہے اور اس پر پارلیمنٹ میں بحث ضروری تھی لیکن بحث شروع کرنے کے لئے پرانے امور بند ہونے ضروری تھے۔